ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے نئے کمانڈر احمد وحیدی کون ہیں؟

نئے کمانڈر کی تعیناتی

لاہور ( خصوصی رپورٹ ) ایران کی طاقتور فوجی تنظیم پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے نئے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کو ایک ایسے وقت میں ذمہ داری سونپی گئی ہے جب ایران کو امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ شدید کشیدگی اور جنگ کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ

کمانڈر کی پس منظر

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق احمد وحیدی کو سابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے دسمبر میں آئی آر جی سی کا نائب سربراہ مقرر کیا تھا، وہ ایران کی فوج میں بھی نائب سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرِ احسن اقبال کی وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی سے ملاقات، بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت

سیاسی کردار

فوجی کردار کے علاوہ احمد وحیدی سیاسی عہدوں پر بھی فائز رہے، وہ سابق صدر محمود احمد کے دور میں وزیر دفاع جبکہ صدر ابراہیم رئیسی کی حکومت میں وزیر داخلہ بھی رہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں رسگلے نہ ملنے پر شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی

ابتدائی دور کی شمولیت

احمد وحیدی ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ابتدائی دور سے وابستہ رہے ہیں، وہ 1980ء کی دہائی میں مختلف انٹیلی جنس اور فوجی عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

قدس فورس کی سربراہی

وہ 1988ء سے 1997ء تک آئی آر جی سی کی ایلیٹ فورس قدس فورس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں، بعد میں یہ ذمہ داری معروف کمانڈر قاسم سلیمانی کو دی گئی تھی، جو 2020ء میں امریکی ڈرون حملے میں شہید ہو گئے تھے.

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی کرکٹر جو ہنی مون چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے پہنچ گیا

بین الاقوامی الزامات

1994ء میں ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں یہودی مرکز پر ہونے والے بم دھماکے کے سلسلے میں انٹرپول نے ان کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، جس میں 85 افراد ہلاک ہوئے تھے، ایران نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا تھا.

پابندیاں اور بین الاقوامی کارروائیاں

امریکہ اور یورپی یونین نے بھی 2022ء میں مہیسا امینی کی ہلاکت کے بعد ایران میں ہونے والے مظاہروں کے خلاف کارروائی پر احمد وحیدی پر پابندیاں عائد کی تھیں.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...