فیصل آباد میں میڈیکل کی طالبہ سے زیادتی اور تشدد کا کیس، سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کردیا

سپریم کورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے فیصل آباد میں میڈیکل کی طالبہ خدیجہ غفور کے زیادتی و تشدد کیس میں اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے زیادتی اور ویڈیو وائرل کرنے کے دو الگ ٹرائلز کو یکجا کرنے کی ملزمہ کی درخواست خارج کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں سیکیورٹی فورسز نے نئے سال پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، داعش کے 357 مشتبہ ارکان گرفتار

دو الگ الگ جرائم کی وضاحت

عدالت نے قرار دیا کہ زیادتی اور ویڈیو وائرل کرنا دو الگ الگ جرائم ہیں اور دونوں مقدمات کی تحقیقات مختلف اداروں نے کیں، اس لیے الگ ٹرائلز قانون کے مطابق ہیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ مقدمات کو یکجا کرنا ٹرائل کورٹ کا صوابدیدی اختیار ہے، لازمی قانون نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت

گواہوں کے بیانات کے حوالے سے ہدایات

تحریری فیصلہ جسٹس صلاح الدین نے جاری کیا۔ فیصلے میں سپریم کورٹ نے گواہوں کے بیان کے طریقہ کار سے متعلق بھی اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ بیان کے دوران گواہ کو کٹہرے میں کرسی فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

قانون میں ایسی کوئی شرط نہیں کہ گواہ اپنا بیان لازمی طور پر کھڑے ہو کر ہی ریکارڈ کروائے جبکہ گواہ کو گھنٹوں کھڑا رکھنا انسانی وقار اور منصفانہ ٹرائل کے بنیادی آئینی حقوق کے منافی ہے۔

عدالت نے کہا کہ جرح کے نام پر گواہ کو تھکانے یا تذلیل کے لیے غیر متعلقہ سوالات پوچھنا حقِ جرح کا ناجائز استعمال ہے اور ٹرائل جج جرح کے دوران خاموش تماشائی نہیں بلکہ بیدار نگران کا کردار ادا کرے۔

درخواست گزار کا موقف

عدالت نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فیصلے کی کاپی تمام ہائی کورٹس کو بھجوانے کا حکم بھی دیا۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ زیادتی اور ویڈیو وائرل کرنے کے دونوں ٹرائلز کو یکجا کیا جائے کیونکہ ایک ہی واقعے کی دو الگ ایف آئی آرز صغریٰ بی بی کیس کے فیصلے کی خلاف ورزی ہیں۔

میڈیکل طالبہ خدیجہ غفور نے زیادتی و تشدد اور ویڈیو وائرل کرنے کے الگ الگ مقدمات درج کروا رکھے ہیں۔ متاثرہ خاتون کو حبسِ بے جا میں رکھ کر زیادتی اور زبردستی جوتے چٹوانے جیسی تذلیل کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ملزمان نے تشدد اور تذلیل کے اس پورے واقعے کی ویڈیو بنا کر بعد ازاں وائرل بھی کر دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...