کچھ ممالک نے ثالثی کی کوششیں شروع کردی ہیں، ثالث ان سے بات کریں جنہوں نے یہ جنگ شروع کی ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
ایرانی صدر کا خطے میں امن کا عزم
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے ہم خطے میں دیر پا امن کے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے، اپنی خودمختاری اور وقار کا دفاع کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے، چند ممالک نے ثالثی کی کوششیں شروع کردی ہیں، ثالث ان سے بات کریں جنہوں نے یہ جنگ شروع کی ہے。
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستانی باولرز کی دھنائی کرتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
مذاکرات میں تنازع کی ابتدا کا خیال
غیرملکی نیوز ایجنسی ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کسی بھی مذاکرات میں اس بات کو مدنظر رکھا جانا چاہیے کہ اس تنازع کی ابتدا کس نے کی۔ ثالثی کی کوششوں میں ان عناصر کو بھی جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے جنہوں نے ایرانی عوام کو کمزور سمجھا اور اس تنازع کو بھڑکایا۔
تجزیہ اور رائے
Iranian President Masoud Pezeshkian says some countries begun mediation efforts, adding that Tehran is committed to lasting peace, yet has no hesitation in defending nation's dignity and sovereignty pic.twitter.com/CfOUjVTgOH
— TRT World (@trtworld) March 6, 2026








