شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ
پشاور میں خودکش حملہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ہوا ہے۔
حملے کے نتائج
ایکسپریس نیوز کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلا ہے کہ میران شاہ مین روڈ چشمہ سربند کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 14 عام شہری زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
طبی صورتحال
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آصف اقبال نے بتایا کہ ابتدائی موقع پر شہادت کی کوئی اطلاع نہیں، تاہم مزید زخمیوں کو لایا جارہا ہے۔








