عدالت نے آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت 12 مارچ تک توسیع کردی
لاہور کی سیشن کورٹ میں معاملہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی سیشن کورٹ نے آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ، ندیم نانی والا سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی مارکیٹ میں ٹیسلا کی انٹری، الیکٹرک گاڑیوں کی دوڑ میں نیا موڑ آگیا
سماعت کی تفصیلات
ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے یوٹیوبر رجب بٹ، ندیم نانی والا سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ رجب بٹ اور زرک نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی جبکہ ندیم نانی والا کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔
عدالت کے فیصلے
عدالت نے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں بارہ مارچ تک توسیع کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تینوں ملزمان کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پراسیکیوٹر کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔








