افغان سفیر کی ایرانی سفارتخانے آمد، سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات، آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا
افغانستان کی حمایت میں ایران کے ساتھ یکجہتی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے کہا ہے کہ افغانستان مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔
ایرانی سفارتخانے میں ملاقات
پاکستان میں افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے پہنچ کر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔
تعزیت کا اظہار
انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا اور ایرانی سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں پیغام درج کیا۔
ہمدردی و یکجہتی کا پیغام
افغان سفیر نے ایران کے عوام اور حکومت سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ افغانستان مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔








