حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا
حکومتی اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ؛ کون سے بھارتی شہر افتتاحی میچ اور فائنل کی میزبانی کریں گے؟
نئی قیمتوں کا اعلان
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق حکومت کی جانب سے 55 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے ساتھ رابطے کا اعلامیہ جاری کر دیا
پریس کانفرنس کے نکات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس کی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خطے میں جنگ کی صورتحال ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں، وزیر اعظم اس متعلق بہت فکر مند ہیں، اور وزیراعظم نے آج خود میٹنگ کی ہے جس میں صورتحال کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ برس کی حج پالیسی منظور: آئندہ سال سرکاری حج پیکیج کتنا ہوگا؟
آگے کا لائحہ عمل
انہوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہے کہ کتنا اضافہ کرنا ہے، متوازن کرکے ہمیں کوئی راستہ نکالنا تھا، ہم نے دوسرے ملکوں کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے، پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ ساتھیوں کو ساتھ ملا کر کشیدگی کم کی جائے، اور اس کشیدگی کو کم کرنے میں کتنی دیر لگے گی دیکھنا ہے۔
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بھی دوسرے ممالک سے اپنے ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عید پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانے والے 3 دہشت گرد لاہور سے گرفتار
روزانہ کی نگرانی
ان کا کہنا تھا کہ 5 روز گزر چکے ہیں اور روز جائزہ لیتے ہیں، قیمتوں میں ہر روز خطیر اضافہ ہورہا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آج رات سے ہوگا۔
وزیر پیٹرولیم کا بیان
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ ہم غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں، پڑوس میں شروع ہونے والی صورتحال نے پورے خطے کو لپیٹ میں لے لیا ہے، ہم نے صورتحال کے مطابق اپنے ذخائر کو بڑھا لیا تھا اور ہماری کوشش ہے کہ بطور ریاست اس کام کو حکمت کے تحت آگے لے کر چلیں۔








