اگر ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ: ایرانی فوج کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج
ایرانی فوج کا چیلنج
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی فوج نے امریکی صدر کو چیلنج دیا ہے کہ ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ۔
یہ بھی پڑھیں: امام مسجد کے گھر سے 10 تولہ سونا، 6 لاکھ روپے کی نقدی چوری
آبنائے ہرمز کی حیثیت
ایران نے واضح کیا ہے کہ صرف امریکا اور اسرائیلی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہے، باقی سب کے لئے روٹ کھلا ہے جہاں سے دنیا بھر میں تیل کی سپلائی کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صرف بددعائیں دینے سے اسرائیل تباہ نہیں ہوگا، عبد القادر پٹیل
ٹرمپ کا بیان
ٹرمپ نے منگل کو کہا تھا کہ ضرورت پڑی تو امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کے ذریعے آئل ٹینکرز کو لے جانا شروع کر سکتی ہے۔
عالمی معیشت پر اثرات
ایران-اسرائیل جنگ کے باعث دنیا کی سب سے اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز بند ہو چکی ہے، جس سے عالمی معیشت متاثر ہو رہی ہے۔ چین اور بھارت سمیت دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ پاکستان کو بھی درآمدی تیل کی نوے فیصد سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے。








