ایران عقلمندی سے کام لے اور کسی غلط فہمی سے گریز کرے: سعودی عرب
سعودی وزیر دفاع کی ایرانی خطرات کے خلاف درخواست
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کے بعد پیغام جاری کرتے ہوئے ایران پر زور دیا کہ وہ ’عقلمندی سے کام لے اور کسی غلط فہمی سے گریز کرے‘۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت پر بہت زیادہ دباؤ بڑھ رہا ہے اور لیئے مودی۔۔ حامد میر نے اہم بیان جاری کر دیا
ایران کی جانب سے حملے
یہ درخواست اس وقت سامنے آئی ہے جب ایران نے جنگ کے آغاز کے بعد سے سعودی عرب کو بار بار میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی صحت کی خرابی کا معاملہ چھپانا طبی دہشتگردی ہے، سہیل آفریدی
مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال
پاکستانی فوج کے سربراہ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے بعد سعودی وزیر دفاع نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر لکھا: ’ہم نے سعودی عرب پر ایران کے حملوں اور انھیں روکنے کے لیے ہمارے مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت ضروری اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔ ہم نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات خطے کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ایرانی فریق دانشمندی سے کام لے گا اور کسی غلط فہمی سے گریز کرے گا۔‘
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات
انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ’اس ملاقات میں مملکت پر ایرانی حملوں اور انھیں روکنے کے لیے مشترکہ سٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت درکار اقدامات پر بات چیت کی گئی۔‘
Met with Pakistan’s Chief of Army Staff and Chief of Defense Forces, Field Marshal Asim Munir. We discussed Iranian attacks on the Kingdom and the measures needed to halt them within the framework of our Joint Strategic Defense Agreement. We stressed that such actions undermine… pic.twitter.com/OuELnf9LU6
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) March 7, 2026








