جب تک کوئی پڑوسی ملک حملہ نہیں کرے گا ایران بھی حملہ نہیں کرے گا’ ایرانی صدر کا اعلان
ایران کی نئے فیصلے کا اعلان
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیاہے کہ ایران اب پڑوسی ممالک کو نشانہ نہیں بنائے گا، جب تک کہ وہاں سے ایران پر کوئی حملہ نہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 4400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
عبوری قیادت کونسل کا فیصلہ
ایرانی صدر کے مطابق ایران کی عبوری قیادت کونسل نے گزشتہ روز یہ فیصلہ منظور کیا کہ پڑوسی ممالک پر حملے نہیں کیے جائیں گے، سوائے اس صورت کے جب ان ممالک کی سرزمین سے ایران کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے۔
کشیدگی میں کمی کا عزم
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر نے حالیہ دنوں میں پڑوسی ممالک پر ہونے والے حملوں پر معذرت بھی کی ہے اور کہا ہے کہ ایران خطے میں کشیدگی کم کرنا چاہتا ہے۔








