15 سال کی تھی جب ٹرمپ نے زیادتی کی کوشش کی، نئی ایپسٹین فائلز میں امریکی صدر پر خاتون سے زیادتی کا الزام
نئی فائلز میں سنسنی خیز الزامات
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) خواتین اور بچوں سے جنسی استحصال کے حوالے سے بدنام زمانہ امریکی جیفری ایپسٹین سے جڑی نئی فائلز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور ایران مذاکرات بالکل ختم نہیں ہوئے، 2 ہفتے میں بھی کوئی معاہدہ نہیں ہوتا تو ۔۔۔؟شہزاد اقبال نے اہم معلومات شیئر کر دیں
الزامات کی تفصیلات
برطانوی اخبار کے مطابق ایف بی آئی کی جاری کردہ نئی فائلز سے پتہ چلتا ہے کہ ایک خاتون نے ٹرمپ پر الزام لگایا کہ انھوں نے 80 کی دہائی میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
یہ بھی پڑھیں: ضیاء الحق نے شوگر انڈسٹری لگوائی تھی، اب چینی صارف سے وصول کی گئی اضافی رقم پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ادا کرنی چاہیے: رضوان رضی
واقعے کا پس منظر
خاتون کے مطابق تب اس کی عمر 13 سے 15 سال کے درمیان تھی، جیفری ایپسٹین اسے ایک امیر شخص سے ملوانے لے گیا، جسے اس نے بعد میں ڈونلڈ ٹرمپ کے طور پر شناخت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سردیوں میں گھریلو صارفین کو کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟ شیڈول جاری
خاتون کے دعوے
خاتون نے بتایا کہ ٹرمپ نے کمرے میں موجود دوسرے لوگوں کو باہر جانے کو کہا جس کے بعد ٹرمپ نے خاتون کو زبردستی جنسی عمل پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ خاتون نے مزاحمت کی اور ٹرمپ کو جسم کے ایک حصے پر کاٹ لیا۔
ٹرمپ کا ردعمل
خاتون کے مطابق ٹرمپ نے غصے میں آ کر اس کے بال کھینچے اور مکا مارا، دوسری جانب ٹرمپ نے کسی بھی غلط کام کی تردید کر دی ہے۔








