حکومت نے فی لٹر پٹرول پر 20 روپے 97 پیسے لیوی بڑھادی
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے گزشتہ شب سے پٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لٹر اضافے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کئی گنا کرائے بڑھا دیے ہیں۔ اس میں اہم انکشاف یہ ہوا ہے کہ حکومت نے فی لٹر پٹرول پر 20 روپے 97 پیسے کی لیوی بڑھا دی ہے۔
پٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی تفصیلات
دنیا نیوز کے مطابق، تازہ اضافے کے بعد حکومت پٹرول پر لیوی 105.37 روپے وصول کر رہی ہے۔ حکومت نے فی لٹر ڈیزل پر لیوی کم کر کے اسے پٹرول پر بڑھایا ہے، جس کے تحت ڈیزل پر 20.97 روپے کی لیوی کم کی گئی ہے۔








