صبح کی کلاسز آن لائن کرانے کا فیصلہ
کراچی کی جامعہ میں صبح کی کلاسز آن لائن
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جامعہ کراچی میں صبح کی کلاسز آن لائن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وائس چانسلر کی منظوری
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق وائس چانسلر کی منظوری سے جامعہ کراچی میں صبح کی کلاسز آن لائن کرانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
نوٹیفکیشن کے مطابق 9 مارچ سے رمضان المبارک کے اختتام تک صبح کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔
طلبہ کی سہولت
یہ فیصلہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ مسائل کا خدشہ ہونے اور طلبہ کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔








