آیت اللہ خامنہ ای کے خفیہ زیر زمین بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری، کتنے طیاروں کے ذریعے حملہ کیا گیا؟ جانیے
اسرائیل کی کارروائی
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے دفتر کے نیچے خفیہ زیر زمین بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری کر دی، جہاں انہیں نشانہ بنایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مزید گراوٹ، 21ہزار 500روپے فی تولہ سستا ہو گیا
ویڈیو کا مواد
This is where late Iranian Supreme Leader Ali Khamenei was located when the IDF attacked with 50 Israeli Air Force fighter jets. The Israeli Defense Forces released a 3-D animation laying out "an illustration of the underground bunker" in Tehran. pic.twitter.com/7yJb5XWmC2
— New York Post (@nypost) March 6, 2026
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے مخصوص نشستوں کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
امریکی جریدے کی رپورٹ
امریکی جریدے نیویارک پوسٹ نے مذکورہ ویڈیو اپنے ’’ایکس‘‘ اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں اسرائیل کے فضائی حملے کے وقت ایرانی شہید رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: قائداعظم ٹرافی کا 26 اکتوبر سے آغاز ہوگا، ٹورنامنٹ میں سولہ ریجنز کی اٹھارہ ٹیمیں حصہ لیں گی
فضائی حملے کی تفصیلات
سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے بنکر پر اسرائیلی فضائیہ نے 50 لڑاکا طیاروں کے ذریعے حملہ کیا۔
’’جنگ‘‘ کے مطابق اسرائیلی فوج نے تہران میں موجود زیرِ زمین بنکر کی ساخت دکھانے کے لیے ایک تھری ڈی اینیمیشن بھی جاری کی، جس میں اس بنکر کی اندرونی ساخت کی وضاحت کی گئی ہے۔ اس بنکر کے کم از کم 8 داخلی راستے دکھائے گئے ہیں۔
حملے کی تاریخ
یاد رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے دارالحکومت تہران میں مشترکہ حملہ کیا تھا جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای، وزیر دفاع اور ان کے خاندان کے قریبی افراد شہید ہو گئے ۔








