پٹرول کی قیمت میں 55 روپے اضافہ کر کے ہر گھر کے بجٹ پر حملہ اور عوام سے عید کی خوشیاں چھین لی گئی ہیں، شرمیلا فاروقی
شرمیلا فاروقی کا بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں نے عوام سے عید کی خوشیاں چھین لی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تمام سگنلز ڈاؤن: راستہ خالی اور استقبال کے تمام انتظامات مکمل ہیں، اب گاڑی بلا خوف و خطر روانہ ہوسکتی ہے
عوامی بجٹ پر حملہ
پٹرول کی قیمت میں 55 روپے اضافہ ہر گھر کے بجٹ پر حملہ ہے، پٹرول مہنگا ہو تو سبزی، آٹا اور ٹرانسپورٹ بھی مہنگی ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب کی مشکل گھڑی، مسلح افواج یوم دفاع وشہدا انتہائی سادگی سے منا رہی ہیں: آئی ایس پی آر
حکومت کی ذمہ داری
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ حکومت فائلوں کے نمبرز نہیں، عوام کی حقیقت دیکھے، پٹرول مہنگا ہونے کا اثر ہر کچن تک پہنچتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی بینچ نے سرکاری ملازمین کی غیرملکی سے شادی کیخلاف درخواست 20ہزار جرمانے کیساتھ خارج کردی
عوامی اعتماد اور معیشت
مہنگائی کا بوجھ عام آدمی کے کندھوں پر ڈال دیا گیا ہے۔ معیشت صرف نمبرز سے نہیں، عوام کے اعتماد سے چلتی ہے۔ پٹرول مہنگا ہونے سے عام آدمی کی جیب پر براہ راست اثر پڑے گا۔
ریلیف کا مطالبہ
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت معاشی فیصلوں میں عوام کو ریلیف دے۔








