پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں خودساختہ اضافہ کردیا
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں خودساختہ اضافہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ نے دشمن کو دھول چٹا دی، سلسلہ وار تباہی بھارتی فضائیہ کے لیے شدید دھچکا ثابت ہوئی، 5 طیارے اور ایک ڈرون کہاں کہاں گرے؟ جانیے
کرایوں میں بے تحاشا اضافہ
سما ٹی وی کے مطابق لاہور سے کراچی 500 روپے اضافہ کے ساتھ کرایہ 7500 روپے ہوگیا، فیصل آباد سے اسلام آباد کا کرایہ 300 روپے، جبکہ لاہور کا 150 روپے بڑھ گیا۔ ملتان کے ٹرانسپورٹرز نے 40 فیصد کرایہ بڑھا دیا، اور کراچی میں منی بس کا کرایہ 20 روپے تک بڑھا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے کی بیوہ نے سپریم کورٹ سے لال قلعہ کا قبضہ مانگ لیا
ٹرانسپورٹرز کی مشکلات
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈیزل جیب سے تو نہیں خریدسکتے، جس کی وجہ سے ڈیزل کی مد میں خرچ بڑھ جاتا ہے۔ اخراجات پورے کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
شہریوں کی مشکلات
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنا مشکل بن گیا ہے، عید پر گھر جانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔








