70،80سال میں وہ کام نہیں ہوئے،جو آج کیے جارہے ہیں،5 سال بعد بدلا ہوا جدید اورخوبصورت پنجاب نظر آئے گا: وزیر اعلیٰ مریم نواز

پنجاب میں انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک کی تعمیر

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں پہلی مرتبہ بارش کے پانی کی نکاسی اور گراؤنڈ واٹر ری چارجنگ کے لیے 358 انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک کا پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی ویڈیولنک اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، صاف پانی اور مثالی گاؤں پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پراجیکٹس کا پکٹوریل وزٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہری کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں نہ دیں: محکمہ داخلہ پنجاب

پراجیکٹ کی تفصیلات

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 358 انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک کا میگا پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔ شہروں میں بارش کے پانی کے بروقت نکاس کے لیے 34 بڑے انڈر گراؤنڈ سٹوریج واٹر ٹینک بنائے جائیں گے۔ سڑکوں پر کھڑے پانی کی جلد نکاسی کے لیے روڈ سائیڈ 324 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنائے جائیں گے۔ انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کے ساتھ زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری کے لیے ری چارج ویل بھی بنائے جائیں گے۔ انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے پانی کو صاف کر کے آبپاشی کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ پنجاب میں 328 ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی بنائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن کے بجائے مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہیں، افغانستان سے مثبت پیغام موصول ہوا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

مزید انفراسٹرکچر کی بہتری

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ مختلف علاقوں میں 6100 کلومیٹر سٹریٹ اور سیوریج بنایا جائے گا۔ مختلف شہروں میں نکاسیٔ آب کی بہتری کے لیے 61 ڈسپوزل سٹیشن کی بحالی اور 56 نئے ڈسپوزل سٹیشن بنائے جائیں گے۔ 100 سال تک کارآمد سیوریج پائپ لائن کی فیکٹری لاہور میں انسٹال کی جائے گی، جو جلد پروڈیکشن شروع کرے گی۔ مختلف شہروں میں 14679 مقامات پر سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: میں بانی متحدہ کی بیٹی کو ایئر پورٹ لینے جا رہا ہوں، رؤف صدیقی

مختلف شہروں میں پروجیکٹس

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرگودھا، ڈی جی خان، گجرات، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان اور سیالکوٹ میں پی ڈی پی پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔ جہلم، حافظ آباد، ساہیوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ننکانہ اور راولپنڈی میں بھی پراجیکٹ شروع کیے جا رہے ہیں۔ مختلف علاقوں میں گلیوں اور راستوں پر 33 ملین مربع فٹ ٹف ٹائل لگائی جائیں گی۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں نکاسی آب اور دیگر امور کے لیے 526 جدید ترین مشینیں اور ٹریکٹر فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا جنگ بندی میں سہولت کاری پر امریکی صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر

مثالی گاؤں پراجیکٹ

پنجاب رورل سینیٹیشن ایمپروومنٹ پروگرام کے تحت ڈرینج سسٹم بنائے جائیں گے۔ مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت 485 دیہات میں 59 ارب روپے کی ترقیاتی پراجیکٹس مکمل ہوں گے جبکہ پنجاب کے 200 دیہات میں مثالی گاؤں پراجیکٹ شروع ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گندے پانی کے تالاب/جوہڑکی صفائی اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگو میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، ڈی پی او زخمی، 5 دہشتگرد ہلاک

صاف پانی کے منصوبے

اجلاس میں مختلف شہروں میں صاف پانی کی بوتلیں فراہم کرنے کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ پوٹھوہار میں سمال ڈیمز کے ذریعے صاف پانی کی فراہمی کے پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹریشن پلانٹس کی فعالیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے دیہات میں ترجیحاً پختہ گلیاں بنانے اور مون سون سے پہلے نکاسیٔ آب کے پراجیکٹ مکمل کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت

وزیراعلیٰ مریم نواز نے گجرات اور سیالکوٹ میں ڈرینج پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ 70، 80 سال میں وہ کام نہیں ہوئے، جو پنجاب میں آج کیے جا رہے ہیں۔ پانچ سال کے بعد بدلا ہوا جدید اور خوبصورت پنجاب نظر آئے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...