کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کا پارٹی قیادت کو اہم خط، اختلافات ختم کرکے آگے بڑھنے کا مشورہ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا اہم خط
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو اہم خط لکھا ہے جس میں انہیں اختلافات ختم کر کے آگے بڑھنے کا مشورہ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ 3 آئی فونز جن پر واٹس ایپ چلنا بند ہونے والا ہے
خصوصی خط میں تجاویز
اے آر وائی نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید نے پارٹی رہنماؤں کو خط میں لکھا کہ بدلتی صورتحال پر تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) کی قیادت اور پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کو غور کرنا چاہیے تاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ذریعے آگے کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ سوتیلے باپ نے 5 سالہ بچی پر تیزاب پھینک دیا
موجودہ چیلنجز اور اقدامات
خط میں کہا گیا کہ مغربی اور مشرقی سرحد پر کشیدہ صورتحال، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی ہے، لہٰذا داخلی سیاسی عدم استحکام سے ہونے والا بحران ملک کیلیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلیے اندرونی اتحاد اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھی رانی پروگرام کے تحت ریکارڈ اجتماعی شادیاں، 9 ماہ میں 66 تقریبات، 4857 جوڑے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے
اقتصادی خدشات
سرمایہ کاری کا ارادہ رکھنے والی خلیجی ممالک کی توجہ اس وقت جوابی کارروائیوں پر ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کا بڑا حصہ دوست ممالک کی رکھوائی گئی رقوم پر مشتمل ہے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے رقوم سالانہ کے بجائے اب ماہانہ رول اوور کی پالیسی اختیار کی جس سے رقوم کے حصول میں مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔
آگے کا راستہ
تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہمارے درآمدی بل کو بڑھا دے گا اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ختم ہو سکتا ہے۔ اسی صورتحال میں اختلافات ختم کر کے اعتماد بحال کیا جائے اور آگے بڑھا جائے۔ سیاسی جماعتیں، عسکری قیادت، عدلیہ، وکلا اور میڈیا کو مل کر آگے کا راستہ متعین کرنا ہوگا۔








