امن پر مبنی کوششیں جاری ہیں: صدر اردوان
ترک صدر کا بیان
استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ کی امن پر مبنی کوششیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطے بحال ہو گئے
ٹیلیفون گفتگو
رجب طیب اردوان نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
ایران کے ساتھ مذاکرات
ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر اردوان نے اس موقع پر کہا کہ ایران مذاکرات کے لیے ابھی بھی کچھ کیا جا سکتا ہے۔ ترکیہ کی امن پر مبنی کوششیں جاری ہیں، ایران پر حملوں کے بعد شروع ہونے والی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ یہ صورتحال طویل مداخلت علاقائی اور عالمی استحکام کو بہت نقصان پہنچا سکتی ہے۔








