امریکا نے اسرائیل کو 20 ہزار بم فروخت کرنے کی منظوری دیدی
امریکا کی اسرائیل کو بموں کی فروخت کی منظوری
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے اسرائیل کو 20 ہزار بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
بموں کی قیمت اور فروخت کی تفصیلات
خبرایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر بم فروخت کرنے کی اجازت دی ہے، اسرائیل کو فروخت کیے جانے والے بموں کی مالیت 650 ملین ڈالر ہے۔
امریکی دفتر خارجہ کا بیان
امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال کے باعث کانگریسی جائزے کا عمل ختم کیا گیا۔ مزید برآں، اسرائیل امریکہ سے اضافی 298 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار بھی خریدے گا۔








