خطے کے دیگر ممالک ایرانی دفاعی کارروائیاں دشمنی کے طور پر نہ دیکھیں، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کا بیان
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جوابی حملوں میں خطے کے دیگر ممالک کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا، خطے کے دیگر ممالک ایرانی دفاعی کارروائیاں دشمنی کے طور پر نہ دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر چکر لگوا رہے تھے لیکن چیٹ جی پی ٹی نے کس طرح مرض کی تشخیص کر کے مریض کی زندگی بچا لی؟ جانیے
امریکی اور اسرائیلی جارحیت
ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی، اسرائیلی جارحیت ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، امریکا، اسرائیل حملے میں سپریم لیڈر اور دیگر اعلیٰ عہدیدار شہید ہوئے، حملوں میں سکول، ہسپتال اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
قانونی دفاع کا حق
ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یواین چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا قانونی حق استعمال کیا، ایرانی مسلح افواج دفاع کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں، جارحیت کے خاتمے کیلئے ایران دفاعی کارروائیاں کرتا رہے گا، ان کا کہنا تھا کہ ہماری جوابی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کے مطابق جائز ہیں، دفاعی کارروائیوں میں امریکی، اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔








