قونصل جنرل پاکستان کا جدہ ائیرپورٹ کا دورہ، عمرہ زائرین سے ملاقات
قونصل جنرل پاکستان کا جدہ ائیرپورٹ کا دورہ
جدہ (محمد اکرم اسد) قونصل جنرل پاکستان سید مصطفی ربانی نے جدہ شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عمرہ زائرین سے ملاقاتیں کیں، ان کے مسائل سنے اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ قونصل جنرل نے وطن واپس روانہ ہونے والے زائرین کو الوداع بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب میں پانی کی آمد 29 ہزار 300کیوسک کم ہوگئی
فضائی سفر متاثر اور ہیلپ لائنز کا قیام
مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث فضائی سفر متاثر ہونے سے سعودی عرب میں موجود پاکستانی عمرہ زائرین اور مسافروں کی مدد کے لیے پاکستانی سفارتخانہ ریاض اور قونصل خانہ جدہ نے ہیلپ لائنز قائم کر دی ہیں جو چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
سفارتی حکام کی جانب سے صورتحال کی نگرانی
پاکستانی سفارتخانہ ریاض اور پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے جس کے نتیجے میں کچھ پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ اس صورتحال سے خاص طور پر سعودی عرب کے مغربی علاقوں میں موجود پاکستانی عمرہ زائرین متاثر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت کا انکار انکی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے: وزیر داخلہ
حکومتِ پاکستان کی ہدایات اور خصوصی ٹیمیں
حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر مختلف ہوائی اڈوں پر خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جو متاثرہ پاکستانی مسافروں کی رہنمائی اور مدد فراہم کر رہی ہیں۔ حکام کے مطابق جدہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود پاکستانی زائرین کی صورتحال اس وقت مستحکم ہے جبکہ اس فضائی سیکٹر میں پروازوں کی آمد و رفت زیادہ تر جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع
منسوخ پروازوں کا از سر نو شیڈول
پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانہ عمرہ ٹریول ایجنسیوں اور ایئر لائنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ منسوخ پروازوں کو دوبارہ شیڈول کیا جا سکے اور متاثرہ زائرین کو نئی پرواز تک رہائش سمیت ضروری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
حالیہ اقدامات اور سہولیات کی فراہمی
ترجمان کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران سعودی عرب کے مختلف ہوائی اڈوں پر تقریباً ایک سو ساٹھ پھنسے ہوئے پاکستانی مسافروں کو سہولت فراہم کی جا چکی ہے جبکہ سفارتی مشنز صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید ہدایات جاری کی جائیں گی۔








