شیر گڑھ‘ مبینہ ذہنی مریض باپ نے بیٹی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا
افسوسناک واقعہ
شیر گڑھ (آئی این پی) شیر گڑھ میں مبینہ ذہنی مریض باپ نے بیٹی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔ یہ واقعہ محلہ پرائمری سکول شیرگڑھ میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار ویر پہاڑیا کے پیچھے کتے پڑ گئے، ویڈیو وائرل
واقعے کی تفصیلات
شور سن کر اہل محلہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو بچی چانن زاہرہ کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ ملزم علی دانیال موقع سے فرار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان سے پھر سفارتی رابطہ، ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا انتباہ
مقدمہ درج
والدہ آمنہ بی بی کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ذہنی صحت کے مسائل
پولیس کے مطابق ملزم کچھ عرصے سے ذہنی مریض بتایا جاتا ہے۔ مقدمہ قتل کی دفعہ 302 کے تحت تھانہ شیرگڑھ میں درج کیا گیا ہے۔








