ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل، نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا بڑا معرکہ
احمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا بڑا معرکہ ہونے جا رہا ہے، جہاں روایتی حریف بھارت اور نیوزی لینڈ فائنل میں ٹائٹل کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شادی جوا ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی :مہوش حیات
ٹاس کا فیصلہ
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ احمد آباد میں کھیلا جانے والا یہ فائنل میچ مقامی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشز سیریز: انگلش ٹیم آسٹریلین سرزمین پر 15 برس بعد ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔
ٹیموں کی حکمت عملی
بھارتی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ اور شائقین کے بھرپور تعاون کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی بہترین حکمتِ عملی اور نپی تلی باؤلنگ کے ذریعے بھارتی بلے بازوں کو دباؤ میں رکھنے کی کوشش کرے گی۔
سنسنی خیز مقابلہ
کرکٹ شائقین کے لیے یہ ایک سنسنی خیز مقابلہ ثابت ہونے کی توقع ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں ورلڈ چیمپئن بننے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گی۔








