کل تک پٹرول کے 3 جہاز پاکستان پہنچنے کی توقع ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

کراچی: وفاقی وزیر خزانہ کا بیان

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کل تک پٹرول کے 3 جہاز پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی سینیٹر فیصل واوڈا کے گھر آمد، ’’میڈیا پر کو پرندہ نہ بنائے‘‘: سربراہ جمعیت علماء اسلام

وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی، جس میں توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات پر غور کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں عالمی تیل قیمتوں میں اضافے اور ایندھن ذخائر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزراء نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ تنازع بڑھا تو خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تابکاری مواد کی برآمدگی کے واقعات پر انڈین حکومت کی تشویش: عالمی سطح پر انڈیا کی بدنامی کا خدشہ

توانائی بحران کے لیے منصوبے

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ تیل کی قیمتوں کے مالی اثرات سے نمٹنے کے لیے متبادل منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں۔ کل تک پٹرول کے تین جہاز پاکستان پہنچنے کی توقع ہے، پاکستان کا ماہانہ تیل درآمدی بل 600 ملین ڈالر تک بڑھ سکتا ہے۔ وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ وہ آئی ایم ایف سے پٹرولیم لیوی میں ریلیف کی درخواست کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمارت پہلے سنسان مگر سرسبز پہاڑوں کے دامن میں تھی،آفر جوانی کے جوش میں قبول کر لی،کمبل سردی کے سامنے بے بس تھے اور ہم بے یارو مددگار

اجلاس کے فیصلے

توانائی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاق اور صوبوں میں قریبی رابطہ جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے وفاق اور صوبوں میں رابطہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزراء نے کہا کہ سعودی عرب، عمان اور یو اے ای سے متبادل ایندھن سپلائی پر سفارتی رابطے جاری ہیں۔ آبنائے ہرمز کے علاوہ راستوں سے تیل سپلائی یقینی بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا بیان

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ توانائی کے ذمہ دارانہ استعمال اور عوامی تعاون کی ضرورت ہے، قومی معیشت کا پہیہ چلتا رکھنا حکومت کی ترجیح ہے۔ اجلاس میں زیرغور تمام تجاویز کابینہ میں زیر بحث لائیں گے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...