ہزاروں بنگالی سرحد پار کر گئے، بھارت نے ایسے تمام بنگالیوں کو فوجی ٹریننگ اور ہتھیاروں سے لیس کر کے واپس مشرقی پاکستان میں لڑنے کیلیے بھیج دیا

مصنف: رانا امیر احمد خاں

قسط: 329

پاکستان کا بٹوارہ اور بنگلہ دیش کا قیام

میجارٹی پارٹی لیڈر شیخ مجیب الرحمن کو بلاجواز گرفتار کر کے مغربی پاکستان لے آئے اور کراچی پہنچتے ہی مشرقی پاکستان کے عوام کے خلاف بیان داغ دیا کہ آج پاکستان بچ گیا ہے۔ مشرقی پاکستان میں فوجی ایکشن کے اقدام سے بھارت نے بھی خوب فائدہ اٹھایا۔ دشمن ہمیشہ ایسے ہی کرتا ہے، جب ہم خود طشتری میں رکھ کر دشمن کے لیے ایسے مواقع پیش کریں۔ ہزاروں بنگالی سرحد پار کر کے بھارت چلے گئے۔ بھارت نے ایسے تمام بنگالیوں کو فوجی ٹریننگ اور ہتھیاروں سے لیس کر کے واپس مشرقی پاکستان میں پاکستانی افواج کے خلاف لڑنے اور مشرقی پاکستان میں مغربی پاکستان سے گئے ہوئے سویلین کے قتل عام کے لیے بھیج دیا اور خود بھی بری، بحری اور ہوائی فوج کے ساتھ پاکستانی افواج کے خلاف حملہ آور ہو گیا۔ اس دوران بھارت پاکستان کے خلاف نیول ناکہ بندی کر چکا تھا۔ مشرقی پاکستان میں پاکستانی فوج کو ایر شیلٹر بھی حاصل نہ تھا اور نہ پاکستان مشرقی پاکستان میں بھارت کے خلاف جنگ کے لیے تیار تھا۔

باوجود مشکل ترین حالات کے مشرقی پاکستان میں پاکستان کی نہتی 32 ہزار فوج 25 مارچ تا 16 دسمبر 1971ء تقریباً 9 ماہ تک بڑی بہادری اور بے جگری سے دشمن کے خلاف برسرِپیکار رہی۔ بالآخر 16 دسمبر سانحۂ مشرقی پاکستان وقوع پذیر ہوا۔ جی ایچ کیو راولپنڈی کے حکم پر لیفٹیننٹ جنرل نیازی کی قیادت میں پاکستان کی فوج نے ڈھاکہ میں ہتھیار ڈال دئیے ورنہ فوجیوں کی ایک بڑی تعداد ہتھیار ڈالنے پر تیار نہ تھی اور قائداعظم کا متحدہ پاکستان دولخت ہو گیا۔ وطن کی بے عزتی یا اسے دولخت کر دینا کوئی محب وطن شخص برداشت نہیں کر سکتا۔ اس سانحے پر دنیا بھر میں محب وطن پاکستانی دھاڑیں مار کر اور بلک بلک کر روئے۔ کاش پاکستان کو دولخت کرنے کی قرار واقعی سزائیں دی جاتیں۔ لیکن کون کرتا؟

مغربی پاکستان جسے بھٹو اب نیا پاکستان کہتے تھے، میں اقتدار بھٹو صاحب کو مل گیا۔ جنرل یحییٰ خان بڑی عزت کے ساتھ ایک آرام دہ کوٹھی میں تاحیات نظربند رہے۔ آج کے کچھ دانشور، فاضل اینکرز، پیپلز پارٹی سے وابستہ لوگ جو دائیں بائیں سے بھٹو صاحب کے بارے میں لکھوائی گئیں کتابیں پڑھ کر دانشور بنتے ہیں، بھٹو صاحب کو بڑا لیڈر مانتے ہیں وہ میرے بارے میں ضرور کہیں گے کہ میں بھٹو صاحب کے بارے میں جو خیالات رکھتا ہوں وہ تعصب سے لبریز ہیں۔

میرا اللہ ہمارے دلوں کے خیالات کو جانتا ہے کہ بھٹو صاحب سے میری قطعاً کوئی مخاصمت نہیں، میرا کوئی ذاتی جھگڑا نہیں۔ مجھے قریب سے جاننے والے میرے بارے میں ضرور تصدیق کریں گے کہ میری پہلی اور آخری محبت پاکستان کے ساتھ ہے، جنہوں نے پاکستان کے ساتھ بْرا نہیں کیا میرا ان کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں، لیکن جس کسی نے بھی اپنی ہوس اقتدار کے باعث، ناجائز دولت کی تلاش میں اپنی کرپشن کے باعث اختیارات کے ناجائز استعمال یا دشمنان پاکستان کے ہاتھوں میں کھیلنے کے باعث، کسی طرح بھی پاکستان اور پاکستان کے عوام کو نقصان پہنچایا ہے ان سے میری لڑائی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ اللہ کے حضور بھی میں ان کے خلاف گواہی دئیے بغیر نہیں رہوں گا۔

صرف پاکستان کی سچے دل سے خدمت کرنے والوں، پاکستان کے سچے بہی خواہوں کے ساتھ میری محبت کو خواہ وہ کوئی مزدور ہو، کسان ہو، بیوروکریٹ یا جرنلسٹ، پروفیسر ہو یا سیاستدان۔ میں ایسے سب پاکستان سے پیار کرنے والوں کے لیے آنکھیں بچھاتا ہوں اور ان کی اور ان کی آل اولاد کے لیے دعاگو ہوں۔

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...