ہر اس عورت کی آواز ہوں جسے دبایا گیا تھا،پنجاب کی بیٹی اب کمزور نہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ کا پیغام
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ خواتین پر اپنے خصوصی پیغام میں پنجاب سمیت دنیا بھر کی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ نہیں بلکہ میں ہر اس عورت کی آواز ہوں جسے دبایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی اور شیکھر دھون میں ‘جنگ، چھڑ گئی ، دونوں جانب سے لفظی گولہ باری
پنجاب کی خواتین کا عزم
پنجاب کی بیٹی اب کمزور نہیں بلکہ ریاست کا مضبوط ترین بازو ہے، مظلوم نہیں معمارِ وطن ہے۔ تعلیم، تحفظ اور صحت کی سہولت سے لے کر اقتدار کی راہداریوں تک آج پنجاب کی عورت بااختیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا
پالیسی سازی میں خواتین کی شمولیت
پنجاب کی بیٹیوں کو صرف ’’اعداد و شمار‘‘ نہیں رہنے دیا بلکہ انہیں پالیسی ساز، محافظ اور مفکر بنایا ہے۔ میری نگرانی میں اب کسی کی جرأت نہیں کہ وہ پنجاب کی کسی بیٹی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے۔ پنجاب کی بیٹیاں میری ’’ریڈ لائن‘‘ ہیں ان کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیوڈ وارنر نے بھارت کا مقابلہ کرنے کےلیے ٹیسٹ ریٹائرمنٹ ختم کرنے کی پیشکش کردی
خوابوں کی تعبیر
پنجاب کی عورت کو صرف خواب دیکھنا نہیں بلکہ انہیں حقیقت بنانا سکھایا ہے۔ پنجاب میں بیوہ خواتین اب تنہا نہیں، میں ان کے لیے ’’رحمت کارڈ‘‘ لا رہی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا، عوام اور ہمیں معلوم ہے پارٹی میں غدار کون ہے: علیمہ خان
عصري سہولیات
پنجاب کی خواتین کے لیے وائی فائی، لیپ ٹاپ، ای بائیکس اور ”ہونہار سکالرشپ“ کو یقینی بنایا ہے۔ خواتین کی حفاظت کے لیے ’’پنک بٹن‘‘ جیسے فول پروف اقدامات کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں پہلا ویمن ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کیا گیا ہے جو دن رات خواتین کو تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خدا نہ کرے کہ کوئی ایٹمی تصادم ہو لیکن پاک بھارت کشیدگی میں یہ خطرہ رہتاہے، بلاول بھٹو
خواتین کی ترقی کے اقدامات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ بارڈر ملٹری پولیس میں پہلی بار خواتین کی شمولیت میرے لیے باعث فخر ہے۔ جن خواتین کے پاس چھت نہیں تھی، ان کے لیے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ کا وعدہ پورا کر رہی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ نے لاہور کے ساتھ مزید 4 اضلاع میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کی اجازت دے دی
صحت اور معاشی خودمختاری
خواتین اور ان کے بچوں کے لیے پنجاب بھر میں ہیلتھ سیکٹر کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ خواتین کو ”آسان کاروبار“، روزگار، پیڈ انٹرن شپس اور تربیت سے معاشی طور پر آزاد کیا جا رہا ہے۔
عالمی سطح پر ٹیلنٹ کی نمائش
’’پنک گیمز‘‘ کے ذریعے پنجاب کی بیٹیوں کے ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر لے کر جا رہے ہیں۔ پنجاب کی ہر بیٹی کو اس مقام پر دیکھنا چاہتی ہوں جہاں وہ کسی کی محتاج نہ ہو۔ جب ایک عورت بااختیار ہوتی ہے، تو پوری نسل بااختیار ہوتی ہے۔








