آذربائیجان پر حملہ نہیں کیا، مسعود پزشکیان کی صدر الہام علیوف سے گفتگو
ایران اور آذربائیجان کے صدور کی ٹیلی فون پر گفتگو
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے فون پر گفتگو کی اور انہیں بتایا کہ آذربائیجان میں ہونے والے ڈرون حملے میں ایران ملوث نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ: امریکہ کے رنگین مزاج ارب پتی سے دوسری بار صدارتی انتخابات میں فتح کا اعلان تک
سفارتی تعلقات کی اہمیت
آذربائیجان کے خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں ایرانی صدر نے آذربائیجان میں ایرانی سفارت خانے کے دورے اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور حالیہ امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کیلئے تعزیت پیش کرنے پر صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: رینجرز کا سیلاب سے متاثرہ سلیمانکی میں ریسکیو آپریشن جاری، فری میڈیکل کیمپس قائم کر دیئے
تحقیقات اور حقیقت کی تلاش
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ڈرون واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، جبکہ صدر علیوف نے بھی اس بات پر زور دیا کہ واقعے کی حقیقت معلوم کرنا ضروری ہے۔
شہادتوں پر افسوس
اس موقع پر آذربائیجان کے صدر نے ایران میں شہریوں کی شہادتوں پر ایک بار پھر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔








