شہری مقامات، ایئرپورٹس اور تیل تنصیبات پر ایران کے حملے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں، سعودی وزارت خارجہ
سعودی وزارت خارجہ کی مذمت
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی وزارت خارجہ نے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوکس ایمپاورہر فیسٹیول 2026، خواتین کی کاروباری صلاحیتوں اور خودمختاری کا جشن
حملوں کے اثرات
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہری مقامات، ایئرپورٹس اور تیل تنصیبات پر حملے خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔ ایرانی حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
مقامی ردعمل
سعودی حکام کاکہنا تھا کہ ایران کے خلاف سعودی سرزمین استعمال نہیں ہوئی۔ ایرانی حملوں کا تسلسل خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔ سعودی عرب کاکہنا ہے کہ اگر ایران نے یہی رویہ برقرار رکھا تو تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔ رویہ تبدیل نہ کیا گیا تو سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا۔








