پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 9700 پوائنٹس کی کمی، ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی

ایران جنگ کے سٹاک مارکیٹس پر اثرات

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران جنگ کے سٹاک مارکیٹس پر اثرات واضح نظر آنے لگے ہیں، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید منفی رجحان کے باعث ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور جنرل اسپتال میں زیرِ علاج زخمی طالبہ فاطمہ کے علاج کے لیے خصوصی میڈیکل بورڈ قائم

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی

ٹریڈنگ کے دوران 9780 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 715 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں کاروبار ایک گھنٹے کیلئے عارضی طور پر روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں

پچھلے کاروباری ہفتے کا اختتام

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 496 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں محکمہ اینٹی کرپشن کی ری سٹرکچرنگ پر کام شروع ، شکایات کیسے رپورٹ ہونگی ۔۔؟ جانیے

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کا اثر

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر ایشین سٹاک مارکیٹس بھی مندی کا شکار ہیں۔

علاقائی سٹاک مارکیٹس کی صورتحال

جاپان کی سٹاک مارکیٹ انڈیکس نکئی میں تقریباً 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس بھی تقریباً 7 فیصد تک گر گیا، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی ڈھائی فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ ہوئی، بھارت کا نفٹی انڈیکس بھی 3 فیصد تک گر گیا۔

یورپی اور امریکی سٹاک مارکیٹس

اس کے علاوہ خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی، برطانیہ اور یورو سٹاکس میں بھی ایک فیصد سے زائد گراوٹ ریکارڈ کی گئی، امریکی سٹاک مارکیٹ میں بھی مجموعی طور پر ایک فیصد کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...