سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے سفیر پاکستان احمد فاروق کا پیغام آگیا

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی اپیل

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے ہم وطنوں کو کہا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں پرسکون رہیں، مقامی قوانین کا احترام کریں اور غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے اجتناب کریں۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ , پنجاب نے نئی تاریخ رقم کر دی

ویڈیو پیغام میں ہدایات

سفارت خانہ پاکستان سے جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں سفیرِ پاکستان احمد فاروق نے سعودی عرب میں مقیم 28 لاکھ سے زائد پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ موجودہ صورتحال میں آپ مکمل پرسکون رہیں اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔ مقامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں اور بذریعہ سوشل میڈیا افواہوں کی ترویج سے گریز کریں۔ کسی بھی صورتحال میں ہدایات کے لیے صرف سعودی حکومت کے مستند ذرائع پر انحصار کریں اور مدد یا رہنمائی کے لیے سفارتخانہ پاکستان کے ان ہنگامی رابطہ نمبرز پر رابطہ قائم کریں جو آپ کی سکرین پر نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی تمام شوگر ملز میں کرشنگ کا آغاز، چینی کی قیمتوں میں کمی متوقع

حفاظت اور معاونت کی یقین دہانی

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اور سفارتخانہ پاکستان ریاض ان تمام حالات میں آپ کے تحفظ، آسانی اور خیروعافیت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتا ہے اور اس سلسلے میں ہمہ وقت متحرک ہے۔ ہمیں اس صورتحال میں پروازوں کی منسوخی یا تبدیلی کی وجہ سے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے لئے پیدا ہونے والی مشکلات کا بخوبی احساس ہے۔

ائیرپورٹس اور بارڈر کی ٹیمیں

ہم نے آپ کی معاونت کے لیے سعودی عرب میں ائیرپورٹس پر اپنی ٹیموں کو تعینات کر رکھا ہے جو پروازوں میں تعطل کی صورت میں پیدا ہونے والی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور جہاں ضرورت ہو وہاں لوگوں کو رہائش، خوراک، ادویات اور پروازوں کی دوبارہ بکنگ میں فوری مدد فراہم کر رہے ہیں۔ اسی طرح سعودی عرب کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ منسلک بارڈرز پر بھی ہماری ٹیمیں تعینات ہیں تاکہ وہاں سے آنے والے ہم وطنوں کو قریبی شہروں تک رسائی اور وہاں سے پاکستان واپس جانے کے عمل میں مدد فراہم کی جا سکے۔

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...