ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن
ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستان کے ذریعے امریکہ سے پیغامات کے تبادلے کی تصدیق، سیز فائر نہیں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، الجزیرہ کو انٹرویو
کارروائی کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈی جی خان کے سرحدی گاؤں جوتر میں 15 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر محمد شامی کو قتل کردینے کی دھمکی موصول
فائرنگ کا تبادلہ
سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 11 دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ہلاک دہشتگردوں سے برآمد اشیاء
ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ مفرور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔








