چین نے جنگ رکوانے کیلئے ثالثی کی کوششیں شروع کر دیں

چین کا سعودی عرب کا دورہ

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطیٰ کے لیے چین کے خصوصی ایلچی ژائی جن نے اسرائیل اور امریکہ کی ایران کے خلاف جنگ میں ثالثی کے لیے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیجنگ ’خلیجی خطے میں امن و سلامتی کے لیے‘ ریاض کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر کراچی بار عامر وڑائچ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کا تشدد

چین اور سعودی عرب کے تعلقات

ژائی نے چین کو ’سعودی عرب کا اچھا دوست اور شراکت دار‘ قرار دیا ہے۔ وہ سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

ملاقات میں مذاکرات کی اہمیت

پیر کے روز شہزادہ فیصل کے ساتھ ملاقات میں ژائی نے خطے میں جاری کشیدگی پر ’گہری تشویش‘ کا اظہار کیا اور زور دیا کہ خلیجی ریاستوں کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔ ’بے گناہ شہریوں اور غیر فوجی اہداف پر کسی بھی حملے کی مذمت کی جانی چاہیے۔‘

فوجی کارروائیوں کی بندش کا مطالبہ

ژائی نے بیجنگ کے اس مطالبے کو بھی دہرایا کہ ’فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کی جائیں۔‘

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...