تم کون ہو جو لوگوں کے پاؤں توڑتے رہتے ہو؟ سپریم کورٹ نے جھگڑا کیس کے ملزم کی کمرہ عدالت میں سرزنش کردی
جھگڑا کیس کی سماعت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جھگڑا کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ نے ملزم سے کہا کہ: تم ہو کون جو لوگوں کے پاؤں توڑتے رہتے ہو؟
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، قیمت میں کمی کا امکان
عدالت میں ملزم کی سرزنش
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جھگڑا کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی، جسٹس ہاشم کاکڑ کی جانب سے ملزم کی کمرہ عدالت میں سرزنش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حنیف رامے سے ملاقات مایوس کن تھی، قنوطی پن کا اظہار کرتے ہوئے کہا موجودہ نظام میں یہ مسئلے حل نہیں ہو سکتے، جب تک ہم انقلاب نہ لائیں
ہنگامہ آرائی اور سنگین نتائج
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ملزم کے تیور اچھے نہیں لگ رہے، اگر فریقین کی صلح نہ ہوئی تو بات قتل و غارت تک پہنچ جائے گی۔ صلح ایسے نہیں ہوگی، ملزم کو جرمانہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ننکانہ صاحب میں 15 نومبر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان
وکیل کا بیان
جسٹس ہاشم کاکڑ نے ملزم سے استفسار کیا کہ تم ہو کون جو لوگوں کے پاؤں توڑتے رہتے ہو؟ وکیل مدعی نے بتایا کہ ملزم پر لڑائی جھگڑے کے مزید 18 مقدمات بھی درج ہیں۔ جسٹس نے کہا کہ تم بدمعاش ہو، عدالت میں بھی طریقے سے نہیں کھڑے۔
عدالتی احکامات
وکیل نے کہا کہ ملزم نے جھگڑے کے دوران راڈ مار کر مدعی کے گھٹنے کی ہڈی توڑ دی۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت تک ملزم نے راضی نامہ نہ کیا تو نتائج سنگین ہوں گے۔ عدالت نے سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔








