تیل کی قیمت 150 ڈالر تک جا سکتی ہے، معاشی ماہر کی وارننگ

سڈنی میں تیل کی قیمتوں کی پیشگوئی

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹریڈنگ ڈاٹ کام آسٹریلیا کے سی ای او 'پیٹر میکگوائر' نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بوستان کی اسلام آباد میں اہم شخصیت سے ملاقات، ڈالر کے ریٹ پر گفتگو

تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجوہات

تفصیلات کے مطابق الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹر میکگوائر کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی رفتار اور اتار چڑھاؤ انتہائی غیر معمولی ہے، جمعرات تک تیل کی قیمت 75 سے 80 ڈالر فی بیرل کے درمیان تھی، مگر اچانک بڑھ کر 90 ڈالر ہو گئی۔ ایشیائی مارکیٹ میں یہ 116 ڈالر تک پہنچ گئی، بعد میں قیمت کچھ کم ہو کر تقریباً 106 ڈالر تک آ گئی۔ تاہم ان کے مطابق ایک ہی گھنٹے میں قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کا اثر صارفین پر پڑے گا اور اگر یہ صورتحال ہفتوں یا ایک ماہ تک جاری رہی تو مہنگائی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم منظور، کیا کچھ تبدیل کیا گیا؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں

مارکیٹ کا ردعمل اور خدشات

انہوں نے کہا کہ مارکیٹیں ایک طرف سپلائی میں کمی اور دوسری طرف مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے خدشات کے باعث ردعمل دے رہی ہیں، خاص طور پر آبی نہر ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل رک جانے کے بعد۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں رینجرز طلب

مستقبل کی توقعات

میکگوائر کے مطابق اگر خلیجی ممالک مزید فورس میجر کا اعلان کرتے ہوئے تیل اور گیس کی پیداوار بند کرتے ہیں تو قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں اور 140 سے 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچنا ممکن ہے۔

امکان کی صورتیں

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر G7 ممالک کے وزرائے خزانہ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے ذریعے تیل کے اسٹریٹجک ذخائر سے مشترکہ طور پر سپلائی جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو اس سے مارکیٹ میں استحکام آ سکتا ہے اور قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ کم ہو سکتا ہے۔

Categories: بزنس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...