رواں سال 5 شہروں میں فائیو جی سروس یقینی بنائیں گے، شزا فاطمہ
فائیو جی سروس کا تعارف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ رواں سال 5 شہروں میں فائیو جی سروس یقینی بنائیں گے۔ فائیو جی پہلے مرحلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں دستیاب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: شکارپور: پولیس مقابلے میں 8 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز زخمی
فور جی کی بہتری کی اہمیت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ فور جی کی بہتری پہلی ترجیح ہے۔ پاکستان میں 95 فیصد مقامی سطح پر تیار کردہ موبائل فون استعمال ہوتے ہیں۔ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ فائیو جی موبائل فون استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ایران تعلقات میں نئی بلندیاں، باہمی تجارت 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی
فائیو جی سروسز کی منصوبہ بندی
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال 5 شہروں میں فائیو جی سروس یقینی بنائیں گے۔ کل 600 میگاہرٹز سپیکٹرم کی نیلامی ہوگی اور 6 نئے بینڈ متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ فائیو جی پہلے مرحلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں متعارف ہوگا۔
انفراسٹرکچر کی ضرورت
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بھر میں فائیو جی سروسز کی فراہمی انفراسٹرکچر کی تکمیل پر منحصر ہو گی۔ توقع ہے کہ 4 سے 6 ماہ میں فائیو جی صارفین کیلئے مکمل فعال ہو جائے گا۔








