آذربائیجان نے ڈرون واقعے کے بعد ایران کے ساتھ کارگو ٹریفک کے لیے سرحد دوبارہ کھول دی
آذربائیجان نے سرحدی گزرگاہیں کھول دیں
باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) آذربائیجان نے ایران کے ساتھ اپنی سرحدی گزرگاہیں کارگو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل رکشے بنانے والی کمپنیوں کو بند کردینا چاہئے، 3 ماہ میں ریگولیٹ ہونے کا وقت دیں، لاہور ہائیکورٹ
سرحدی گزرگاہوں کی بندش
روسی خبر ایجنسی 'Tass' کے مطابق، یہ سرحدی گزرگاہیں گزشتہ ہفتے مبینہ ڈرون حملے کے بعد بند کر دی گئی تھیں۔ یہ راستہ ایران کو اس کے اتحادی روس سے ملانے والے مختصر ترین زمینی راستوں میں شمار ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے لیےبڑے فیصلے
ایرانی صدر کی آذربائیجان کے صدر سے بات چیت
رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آذربائیجان کے صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں بتایا کہ ایران کا نخچیوان واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور تہران اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
کشیدگی کم کرنے کی ضرورت
آذربائیجان کے صدارتی دفتر کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔








