میری باتوں کو غلط انداز میں پیش کیاگیا، تنقیدکرنےوالےچاہتےہیں ایک عورت اپنے پیروں پر کھڑی نہ ہوسکے، صحیفہ جبار خٹک
صحیفہ جبار خٹک کی وضاحت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک کا کہنا ہے میری باتوں کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنقید کرنے والے چاہتے ہیں کہ ایک عورت اپنے پیروں پر نہ کھڑی ہو سکے اور ہمیشہ مردوں کے نیچے کام کرے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے مزید شواہد سامنے آ گئے، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا شروع
عورت کی خودمختاری پر پابندیاں
اپنی نئی ویڈیو میں صحیفہ جبار نے کہا کہ اگر ایک عورت اپنا کاروبار کرنا چاہتی ہے یا کسی بھی لحاظ سے خودمختار ہونا چاہتی ہے تو اس کو ہر لحاظ سے روکنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ جان بوجھ کر اصل بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوابشاہ میں 3 سالہ بچہ ڈرینج نالے میں گر کر جاں بحق ہو گیا
سوشل میڈیا پر تنقید
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صحیفہ جبار خٹک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اسٹاف میں محنتی پٹھان افراد کو رکھنا چاہتی ہیں کیونکہ انہیں بعض پنجابی یا اردو بولنے والے افراد پر زیادہ اعتماد نہیں ہے۔ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا کا ردعمل
Model and actress #SaheefaJabbarKhattak in tears after her new venture, #RonisPizzeria, received a number of negative reviews on Google. Last week she was in news over Pathan/Punjabi/Urdu speaking labour issue. pic.twitter.com/WuuwRd1OHi
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) March 9, 2026








