حکومت نے مشورہ کیے بغیر پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کیا، یہ مہنگائی کا ایٹم بم ہے، فاروق ستار
ڈاکٹر فاروق ستار کا موقف
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت نے مشورہ کیے بغیر پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کیا، یہ مہنگائی کا ایٹم بم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
قیمتوں میں اضافہ اور عوام پر اثرات
پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھی نہیں اور پاکستان میں پہلے بڑھا دی گئیں، مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر انتہائی تشویش ہے، مہنگائی کی وجہ سے خود کشی اور جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگا۔
عالمی مارکیٹ اور اتفاق رائے
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہو رہا تھا تو اتفاق رائے ضروری تھا، تینوں جماعتیں حکومت میں آکر پیٹرولیم لیوی کو بڑھا دیتی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ عید کے بعد منظر نامہ دیکھ رہے ہیں کہ سب ٹھاٹھ پڑا رہ جائے گا، لوگوں کے اوپر بوجھ نہ ڈالیں، اشرافیہ پر بوجھ ڈالیں۔ لوگوں کو کہیں کہ آئندہ الیکشن سادگی سے لڑیں۔








