17 جون کے بعد پہلی بار مرتبہ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی
ماسکو: برینٹ خام تیل کی قیمت میں اضافہ
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے، جو 17 جون 2022 کے بعد پہلی مرتبہ اس سطح تک پہنچی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن نے قائدین کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی
تجارتی اعداد و شمار
نجی ٹی وی کے مطابق تجارتی اعداد و شمار کے تحت لندن کی آئی سی ای ایکسچینج میں مئی 2026 کی ترسیل کے لیے برینٹ خام تیل کی قیمت ماسکو کے وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 30 منٹ پر بڑھ کر 119.36 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو تقریباً 28.77 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ بعد ازاں صبح 5 بج کر 35 منٹ پر قیمت میں کچھ کمی آئی اور برینٹ خام تیل 117.8 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا، تاہم اس وقت بھی قیمت میں تقریباً 27 فیصد اضافہ برقرار رہا۔
معاشی اثرات اور ماہرین کی آراء
ماہرین کے مطابق عالمی توانائی منڈی میں کشیدگی، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور سپلائی کے خدشات، تیل کی قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے کی اہم وجوہات قرار دی جا رہی ہیں۔ اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان بھی موجود ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت اور ایندھن کی قیمتوں پر پڑ سکتے ہیں۔








