ایران کی جوابی کارروائی کا خوف، بڑی تعداد میں اسرائیلی ملک چھوڑ کر جانے لگے
ایران کی جوابی کارروائی کا خوف
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی جوابی کارروائی کے خوف سے بڑی تعداد میں اسرائیلی ملک چھوڑ کر جانے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل پریس کلب انتخابات، نائب صدر کی نشست پر احتشام الحق 1202 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے
ایئرپورٹ پر ہنگامہ
تفصیلات کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد جوابی کارروائی کے خوف سے بڑی تعداد میں اسرائیلی ملک چھوڑ کر جانے لگے، متعدد مسافروں کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سید محمد مسرت خلیل سعودی عرب میں اے پی پی کا اعزازی رپورٹر مقرر
مسافروں کی روک تھام
’’جنگ‘‘ کے مطابق اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ بن گورین ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی ہوئی، اسرائیل چھوڑ کر جانے والے متعدد مسافروں کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔ اسرائیلی شہریوں اور ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام میں تلخ کلامی ہوئی، ایئرپورٹ سے انتہائی محدود تعداد میں اسرائیلیوں کو جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
حکام کی رپورٹ
حکام کا کہنا ہے کہ 28 فروری کو ایران پر حملے کے بعد 29 ہزار 247 افراد اسرائیل سے زمینی راستوں کے ذریعے باہر گئے ہیں۔








