اسرائیلی اور امریکی سفیروں کو نکالنے والے ممالک آبنائے ہرمز استعمال کر سکیں گے
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا اہم بیان
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اسرائیلی و امریکی سفیروں کو نکالنے والے ممالک آبنائے ہرمز استعمال کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا رد عمل سامنے آگیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے کی آزادی
جاری کردہ بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ان ممالک کو آج سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مکمل آزادی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: نااہلی کے بعد احمد خان بچھر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ
ٹرمپ کے بیانات کا ردعمل
ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب نے ایران کے بارے میں ٹرمپ کی باتوں کو بےمعنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے خاتمے کا تعین ہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
خطے کی سلامتی کا سوال
انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں سلامتی یا تو سب کے لیے ہوگی یا پھر کسی کے لیے نہیں۔ ایران پر حملے جاری رہے تو خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد ہونے نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر متفقہ قرار داد منظور
امریکی صدر کا بیان
ادھر امریکی صدر نے ری پبلکن کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ وقت آنے پر آبنائے ہرمز میں امریکی نیوی جہازوں کی حفاظت کرے گی۔
امریکی نیوی کی تعیناتی کا چیلنج
اس سے قبل بھی امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا تھا ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کے ساتھ امریکی نیوی جائے گی۔
امریکی صدر کے بیان کے بعد ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہمت ہے تو آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکی بحری جہاز تعینات کرکے دکھائیں۔








