روسی صدر نے ٹیلیفونک کال کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے کا مشورہ دیا
پیوٹن کا ٹرمپ کو مشورہ
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی ہم منصب کو ایران سے جنگ ختم کرنے کا مشورہ دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: 25 ستمبر کو وردوان کی وائٹ ہاؤس میں میزبانی کروں گا، صدر ٹرمپ کا اعلان
ٹیلیفونک رابطہ
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ بات چیت میں صدر پیوٹن نے ایران سے جنگ کے جلد خاتمے کے لیے ٹرمپ کو کچھ تجاویز دیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛سری لنکا بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
غیر ملکی امور پر گفتگو
روسی ایوان صدر کریملن کے خارجہ پالیسی کے معاون یوری اوشاکوف کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے یوکرین تنازعے اور وینزویلا کی صورت حال پر بھی بات چیت کی اور اس کے علاوہ تیل کی عالمی صورت حال بھی زیر غور آئی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی سدرہ کے کیس میں تہلکہ خیز انکشافات
توانائی بحران
اس سے قبل صدر پیوٹن نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ نے عالمی توانائی بحران کو جنم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف شروع ہونے والی جنگ میں شدت، بنے گا کیا؟ ویڈیو تجزیہ
مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارکباد
روسی صدر نے گزشتہ روز ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارک باد کا پیغام بھی بھیجا تھا۔
پیوٹن کا پیغام
اپنے پیغام میں روسی صدر نے کہا کہ 'ایسے وقت میں جب ایران جارحیت کا سامنا کر رہا ہے، اس اعلیٰ منصب پر آپ کی ذمہ داریاں یقیناً ہمت اور لگن کا تقاضا کریں گی'۔
پیوٹن نے مزید کہا کہ 'مجھے یقین ہے کہ آپ وقار کے ساتھ اپنے والد کے کام کو جاری رکھیں گے اور سخت آزمائشوں کے دوران ایرانی قوم کو متحد رکھیں گے'۔








