سابق کرکٹر گیری کرسٹن سری لنکن کرکٹ کے ہیڈ کوچ مقرر
سری لنکن کرکٹ کا نیا ہیڈ کوچ
کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکن کرکٹ نے جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر گیری کرسٹن کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں بھی قیمت کم ہو گئی
معاہدے کی تفصیلات
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق گیری کرسٹن 15 اپریل سے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے، ان کے ساتھ 14 اپریل 2028ء یعنی 2 سال کا معاہدہ کیا گیا ہے۔
پیشگی تجربہ
گیری کرسٹن ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں نمیبیا کے کنسلٹنٹ تھے تاہم انہوں نے 2024ء میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کے ذمے داریاں بھی سنبھالیں تھیں۔








