پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ بحال، انڈیکس میں زبردست تیزی

کراچی میں سٹاک مارکیٹ کی صورتحال

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس کی کارکردگی

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 9 ہزار 300 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 56 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ تاہم انڈیکس کے ایک لاکھ 55 ہزار 783 پوائنٹس کی حد پر پہنچنے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ روک دی گئی اور کاروبار کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔

ٹریڈنگ کی بحالی

بعد ازاں ٹریڈنگ بحال ہونے پر مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ انڈیکس نے ایک لاکھ 55 ہزار اور ایک لاکھ 56 ہزار کی نفسیاتی حدیں عبور کر لیں، کے ایس ای 100 انڈیکس 10 ہزار 900 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 57 ہزار 400 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

پچھلے ہفتے کا اختتام

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 11 ہزار 15 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 46 ہزار 480 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی مالیاتی منڈیوں کی صورتحال

دوسری جانب عالمی مالیاتی منڈیاں بھی تاحال دباؤ کا شکار ہیں۔ امریکا کی ڈوجونز مارکیٹ میں تقریباً 1000 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ جاپان اور جنوبی کوریا کی سٹاک مارکیٹس تقریباً 7 فیصد تک نیچے گر گئیں۔ اسی طرح بھارت کی نفٹی مارکیٹ میں بھی تقریباً 3 فیصد گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔

Categories: بزنس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...