مریم نواز شریف کی شفقت بھری توجہ
ماضی کا عزم اور مستقبل کی امید
تحریر وقار ملک
رمضان المبارک کی برکتوں اور رحمتوں سے بھرپور مہینے میں جب انسانیت، ہمدردی اور خدمتِ خلق کا جذبہ مزید اجاگر ہوتا ہے، ایسے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے عوامی فلاح کے اقدامات امید اور اعتماد کی نئی مثال بن رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ اور سکھر میں پی ایم وائی پی-لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ: 15 ہزار سے زائد نوجوانوں کی شرکت
میاں نواز شریف کا ویژن
میاں محمد نواز شریف کی قیادت اور ان کے وژن کو ہمیشہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور عوامی خدمت سے جوڑا جاتا ہے۔ میاں نواز شریف نہ صرف پاکستان کے ایک مدبر سیاستدان ہیں بلکہ انہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں اور پاکستان کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھی۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے ترقی کے کئی سنگ میل عبور کیے اور یہی وژن آج بھی مسلم لیگ (ن) کی سیاست کی بنیاد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور ژالہ باری کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب کا عزم
اسی قیادت کے تسلسل میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ بطور وزیراعلیٰ پنجاب انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے شروع کئے جن کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات کو سہارا دینا اور انہیں باوقار زندگی فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں ہلکے میں مت لینا، آئی پی ایل کھیلنے آئے تو ماریں گے: بنگلہ دیشی کرکٹرز بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر، شاہ رخ خان کو بھی دھمکیاں
رحمت کارڈ کا آغاز
رمضان کے بابرکت مہینے میں ایک نہایت اہم اور رحمتوں بھری خوشخبری سامنے آئی ہے کہ پنجاب میں بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے ایک تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے۔ جس کی کامیابی کے لئے معاون خصوصی راشد نصراللہ کی پرواز دیدنی ہے جنھوں نے دن رات ایک کر دیا اور پروگرام کو گھر گھر پہنچانے کے اقدامات کئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیوہ خواتین اور ماں باپ کی شفقت سے محروم بچوں کی سرکاری سرپرستی کے لئے ایک شفاف اور جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں مودی سرکار کا خفیہ نیٹ ورک بے نقاب، ہندو امریکن فاؤنڈیشن کس کی آلۂ کار نکلی ۔۔۔؟ گارڈین کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ
اس منصوبے کے تحت “وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ” متعارف کرایا جا رہا ہے جو پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کی باوقار کفالت کا ذریعہ بنے گا۔ راشد نصراللہ کے مطابق یہ منصوبہ اس سوچ کی عکاسی کرتا ہے کہ بیوہ خواتین کو خیرات نہیں بلکہ ریاست کی طرف سے ان کا حق دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیم ایشیا کپ کے لیے مکمل تیار ہے، ٹرائی نیشن سیریز جیتنے کے بعد سلمان آغا کا بیان
مالی امداد کی فراہمی
اس اقدام کے تحت ریاست خود بیوہ خواتین کے دروازے پر کھڑی نظر آئے گی۔ “وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ” کے تحت مستحق خاندانوں کو ایک لاکھ روپے تک براہِ راست مالی امداد فراہم کی جائے گی جبکہ یتیم بچوں کو 25،25 ہزار روپے کی امداد دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گرمی کی شدید لہر، بجلی کی سپلائی معطل نہ ہو، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی: سی ای او لیسکو
تازہ سہولیات
اس پروگرام کے لئے جدید سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ مستحق افراد موبائل ایپلی کیشن، ویب پورٹل، کال سینٹر یا زکوٰۃ آفس کے ذریعے اس پروگرام میں رجوع کر سکیں گے تاکہ امداد شفاف اور براہ راست مستحق افراد تک پہنچ سکے۔
یہ بھی پڑھیں: کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ، پاکستان کے لیے کون زیادہ موزوں ہے؟-1
عید کے موقع پر عوامی خدمت
عید کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوامی خدمت اور فلاحی اقدامات کی تشہیر میں بھی راشد نصر اللہ کا کردار قابلِ تحسین رہا۔ انہوں نے عوام تک حکومت کے مثبت اقدامات کو مؤثر انداز میں پہنچایا اور یہ ثابت کیا کہ وہ نہ صرف اپنے قائد کے وفادار ساتھی ہیں بلکہ عوام کے حقیقی نمائندے بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے مسائل سے آگاہ کیا
ایک مخلص رہنما
راشد نصراللہ نے اپنی محنت اور عوامی خدمت کے ذریعے نہ صرف اپنا نام روشن کیا بلکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا نام بھی بلند کیا اور اپنے قائد میاں نواز شریف کے وژن کو عملی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس کے ساحل پر 3 بڑی شدت کے زلزلے، سونامی الرٹ جاری
وزیراعلیٰ کا عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بیوہ خواتین کو محتاج نہیں رہنے دیا جائے گا بلکہ ریاست انہیں باوقار حق فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور، لڑکی کی لاش قبر سے نکال کر کھیتوں میں پھینک دی گئی
انسانیت کی بھلائی
یقیناً یہ اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ پنجاب کو ایسا صوبہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جہاں ہر فرد کا خیال رکھا جائے اور معاشرے کے کمزور طبقات کو مضبوط سہارا ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ لڑکیاں گجراتی رقص پیش کریں گی، پورا ہال جھوم اٹھا،ہمیں یوں لگا جیسے کوئی خوبصورت تتلی سٹیج کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک اْڑتی پھر رہی ہو
نوٹ
یہ مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔
لکھنے کا موقع
اگر آپ بھی ڈیلی پاکستان کیلئے لکھنا چاہتے ہیں تو اپنی تحاریر ای میل ایڈریس ’[email protected]‘ یا واٹس ایپ "03009194327" پر بھیج دیں۔








