دبئی میں گرنے والے میزائلوں کے ملبہ گرنے سے زخمی ہونے والے پاکستانی شہریوں کی قونصل جنرل حسین محمد کی عیادت
دبئی میں میزائل حملوں کے بعد واقعہ
دبئی (طاہر منیر طاہر) – دبئی میں گرنے والے میزائلوں کی روک تھام کے بعد ملبہ گرنے سے زخمی ہونے والے پاکستانی شہریوں کی عیادت کے لیے دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز عمران شاہد اور جنید مرتضیٰ کے ہمراہ راشد ہسپتال کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین پر ٹیرف، امریکہ میں اشیا کی قلت کا خدشہ، اگلے ہفتے سے امریکی مارکیٹس کا کیا حال ہوگا؟تہلکہ خیز رپورٹ آگئی
زخمیوں کی عیادت
دورہ کرنے والے وفد کا استقبال راشد ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر منصور یوسف نے کیا جنہوں نے انہیں زخمیوں کی طبی حالت اور فراہم کیے جانے والے علاج کے بارے میں بتایا۔
یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی سپانسرڈ 4 دہشت گرد ہلاک
پاکستانی شہریوں سے ملاقات
دورے کے دوران قونصل جنرل نے ہسپتال میں زیر علاج پاکستانی شہریوں انصار الحق شبیر، خرم اقبال اور شیراز احمد سے ملاقات کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بہترین طبی امداد فراہم کرنے پر ہسپتال انتظامیہ اور طبی عملے کا شکریہ ادا کیا۔
قونصلیٹ کی مدد کی یقین دہانی
قونصل جنرل نے زخمی پاکستانیوں کو اس مشکل وقت میں قونصلیٹ کی جانب سے ضروری مدد اور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔








