متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان النہیان (مرحوم) کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کتاب “معمارِ وطن” کا اجرا
دبئی میں کتاب “معمارِ وطن” کا اجرا
دبئی (طاہر منیر طاہر) - متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان النہیان (مرحوم) کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے معروف پاکستانی شخصیت اور مصنف خان زمان کی تصنیف کردہ کتاب “معمارِ وطن” کا اجرا کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل نے مختلف اوقات میں ملاقاتیں کرچکے، پوری کوشش ہے ایران کا معاملہ بات چیت کے ذریعے حل ہو، وزیراعظم
کتاب کی اہمیت
کتاب میں بابا شیخ زاید بن سلطان النہیان کی پاکستان سے لازوال محبت، دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے تعلقات اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے کی گئی خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ کتاب اردو اور عربی زبانوں میں شائع کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرکزی رہنماؤں کی شہادت کے بعد ایران میں عبوری قیادت کے لیے تین رکنی کونسل قائم
اجرا کی تقریب
کتاب کے اجرا کے سلسلے میں Verona Resort میں منعقدہ تقریب میں صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ چوہدری خالد حسین سمیت مختلف سماجی، ادبی، کاروباری اور بڑی تعداد میں صحافی برادری نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: آکاش پٹیل: ٹرمپ کے “وفادار” بھارتی نژاد وکیل جن کی ایف بی آئی کے سربراہ کے طور پر نامزدگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں
مصنف کا پیغام
اس موقع پر مصنف خان زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتاب تحریر کرنے کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام بانیٔ یو اے ای شیخ زاید بن سلطان النہیان سے بے پناہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 8 افراد جھلس گئے
شیخ زاید کی خدمات
انہوں نے مزید کہا کہ بابا شیخ زاید نے نہ صرف متحدہ عرب امارات کی ترقی و خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کیا بلکہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک کے ساتھ تعاون اور بھائی چارے کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے بلند حوصلے غیر متزلزل نہیں کر سکتیں: وزیر داخلہ
رونمائی کی تقریبات
کتاب “معمارِ وطن” کی باقاعدہ رونمائی کی تقریبات 26 مارچ کو اسلام آباد اور 30 مارچ کو کراچی میں منعقد ہوں گی، جن میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت الرمیتی خصوصی شرکت کریں گے۔
شرکت کرنے والے اہم شخصیات
اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی اہم پاکستانی علمی، ادبی، سماجی اور کاروباری شخصیات بھی ان تقریبات میں شریک ہوں گی۔ تقریب کے شرکا نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس کتاب کے ذریعے نئی نسل کو بابا شیخ زاید بن سلطان النہیان کی شخصیت، قیادت اور پاکستان سے ان کی گہری وابستگی کے بارے میں آگاہی حاصل ہوگی اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مستحکم ہوں گے۔








