جدہ کرکٹ کلب کے زیر انتظام افطار ڈنر کا اہتمام، کھلاڑیوں کے اہلخانہ بھی مدعو
جدہ میں افطار ڈنر کا اہتمام
جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں جدہ کرکٹ کلب کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی کلب کے ممبرز اور کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک پُروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ یہ بابرکت محفل جدہ کرکٹ کلب کے نائب صدر مرزا محمود الحسن کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی، جس میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان کے اہلِ خانہ کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، سود خوروں کی شادی شدہ خاتون سے متعدد بار زیادتی، کروڑوں روپے ہتھیائے اور پھر زہر دے کر مار ڈالا
محفل کی اہمیت
اس بابرکت تقریب کا مقصد جدہ کرکٹ فیملی کے درمیان محبت، بھائی چارے اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ افطار کے موقع پر تمام مہمانوں نے مل کر روزہ افطار کیا اور بعد ازاں ایک پُرلطف عشائیے سے بھی محظوظ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: مسیحی برادری کا ’’پاکستان زندہ باد ‘‘کنونشن، قوم متحد ہو کر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرے : مقررین
مہمانِ خصوصی
اس تقریب میں چیئرمین جدہ کرکٹ کلب انجینئر غوث یمانی نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ نائب چیئرمین مجید سعید خان، انجینئر عادل صدیقی، انجینئر منہاج ظفر، انجینئر اعجاز حسین یوسف زئی سمیت کلب کے دیگر معزز اراکین اور کھلاڑی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد سرپلس ہوگیا
شکریہ اور تعریف
مہمانوں نے مرزا محمود الحسن بھائی کی میزبانی اور بہترین انتظامات کو بے حد سراہا اور اس خوبصورت و بابرکت محفل کے انعقاد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس شاندار انتظام کے لیے انہوں نے اپنے ساتھیوں انجینئر خلیل الرحمان عبد الشکور، حافظ افتخار یوسف، شیخ خالد بھائی، یعقوب بھائی اور عثمان یوسف گجر، وسیم بھائی کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس افطار ڈنر کے انتظامات میں بھرپور تعاون کیا۔
دعائیں اور اختتام
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس محفل کو تمام شرکاء کے لیے باعثِ برکت بنائے اور جدہ کرکٹ فیملی کے درمیان محبت، اتحاد اور بھائی چارے کو ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین۔ آخر میں حافظ افتخار نے نہایت پُروقار انداز میں اجتماعی دعا کروائی، جس میں مرزا محمود الحسن بھائی کے کاروبار اور رزق میں مزید برکت، ان کے عزیز و اقارب اور دوست احباب کے لیے محبت و خیر، اور ان کے بچوں کی کامیابی، صحت اور روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس کے ساتھ تمام شرکاء نے شرکت کی اور اللہ تعالیٰ سے اس محفل کی قبولیت، امتِ مسلمہ کی سلامتی اور جدہ کرکٹ فیملی کے درمیان محبت و اتحاد کے لیے بھی دعا کی گئی۔








