مشرق وسطیٰ میں جنگ، سندھ حکومت نے بھی 31 مارچ تک سکولز بند رکھنے کا اعلان کر دیا
سندھ حکومت کا اسکولز بند کرنے کا فیصلہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ حکومت نے 31 مارچ تک اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی بھی رہنما ڈیل کیلئے مذاکرات نہ کرے: عمران خان
جنگی صورتحال کا اثر
مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے بعد ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے اب پنجاب کے بعد سندھ میں بھی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی، متعدد سیکٹرز پر فائرنگ
تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے 16 مارچ سے 31 مارچ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اسکولز بند ہونے کے باوجود امتحانات وقت پر ہوں گے جبکہ کالج اور یونیورسٹیوں میں آن لائن کلاسز ہونگی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے مذاکرات نہیں ہو سکتے، وزیر اعظم
ڈیجیٹل نگرانی کا نظام
دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کابینہ نے اسکولوں کے لیے ڈیجیٹل نگرانی کے نظام کی منظوری دیتے ہوئے اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ریڈریس سسٹم پالیسی منظور کرلی۔
ترجمان کے مطابق موبائل ایپ اور ڈیجیٹل ڈیش بورڈ سے طلباء کی حاضری اور داخلوں کا ریکارڈ رکھا جائے گا، نیا نظام طلبہ کی غیرحاضری کم اور ڈراپ آؤٹ ریٹ کم کرنے میں مدد دے گا۔
عملدرآمد کا منصوبہ
ترجمان کے مطابق کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم ایک سال میں سندھ کے تمام اسکولوں میں نافذ کیا جائے گا۔








